• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پسنی میں شہید ہونے والا کیپٹن لاہور میں سپرد خاک

راولپنڈی ( جنگ نیوز،ایجنسیاں ) بدھ کو دوسرےروز بھی دہشتگرد وں نے حملہ کیا،یہ حملہ بلوچستان کے ضلع پسنی میں کیا جس میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہو گئے تھے،بلوچستان پسنی میں شہید ہونیوالاکیپٹن لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا، سپاہی بابر زمان بھی شہید ہوئے، کیپٹن عفان پروفیسر ڈاکٹر راس مسعود کے صاحبزادے تھے،۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار اور شعبہ باٹنی کے سابق چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر راس مسعود کے چھوٹے صاحبزادے اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق خزانہ دار رائو شریف کے داماد کیپٹن عفان مسعود کی نمازہ جنازہ جمعرات کو ایوب سٹیڈیم لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔کیپٹن عفان مسعود پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے گریجویٹ تھے اور ان کا تعلق 135 لانگ کورس سے تھا۔ شہید کیپٹن عفان نے 2 ماہ کا بچہ عارفین اور بیوی سوگوار چھوڑی ہے ، شہید کیپٹنبیٹے کی پیدائش کے بعد سے اسے دیکھ بھی نہیں سکا،اس نے اپنے فرائض کو ترجیح دی اور شہادت پائی ،صدر مملکت عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان نے پسنی میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو پورا نہیں ہونے دینگے، کچل دینگے۔

تازہ ترین