راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نا مہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں 20موٹرسائیکلوں ،رکشے ،طلائی زیورات ،23موبائل فونز،مویشیوں اورنقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ایک کروڑ سے زائد کی نقدی ، امریکی ڈالرز ، ریال ،دو گاڑیوں، چارموٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ اور تھانہ آئی نائن کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دو شہریوں کو گولی مار کر زخمی کردیاگیا۔تھانہ بنی کے علاقہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر 60 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے۔ہیلمٹ پہنے مسلح ڈاکوؤں نے مکان بیچ کر رقم لانیوالے شہری پر تشدد بھی کیا۔تھانہ کوٹلی ستیاں کی حدو د میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے اور زیورات اور اسلحہ لوٹ لیے گئے۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں تنویر خاتون کے گھر سے ڈاکو 650امریکی ڈالر، سات سو ریال اور چار لاکھ اسی ہزارکے طلائی زیورات لوٹ لے گئے۔ تھانہ رمنا کے علاقے میں راشد نے عمر دراز سے 88لاکھ روپے پلاٹ دلوانے کے عوض لیے مگر پلاٹ ٹرانسفر نہ کروایا۔ ڈکیتی و چوری کے دیگرواقعات تھانہ بنی ،تھانہ پیرودھائی،تھانہ صادق آباد،تھانہ صدربیرونی، تھانہ سٹی،تھانہ وارث خان ،تھانہ بنی ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ کینٹ ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ سول لائن ،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ مورگاہ ،تھانہ واہ کینٹ،تھانہ صدرواہ،تھانہ روات،تھانہ گوجرخان ،تھانہ شالیمار،تھانہ گولڑہ ،تھانہ نون ، تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ شہزاد ٹاون ، تھانہ مارگلہ، تھانہ سہالہ، تھانہ سبزی منڈی،تھانہ گولڑہ ، تھانہ نون ، تھانہ کوہسار، تھانہ آب پارہ،تھانہ نیلور ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ کوارل کی حدود میں ہوئے جن میں شہری جمع پونجی سے محروم کر دیے گئے۔