پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو عید قرباں پر بکرا نہ ملا۔
سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی خوب بن ٹھن کر بکروں کی خریداری کے لیے منڈی پہنچ گئے ہیں۔
تاہم کھلاڑیوں کو عید الاضحیٰ پر مذہبی فریضے کی ادائیگی کےلیے من پسند جانور کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس دوران حارث رؤف اور فہیم اشرف پنجابی میں بھاؤ تاؤ کرتے بھی دکھائی دیئے تاہم پھر بھی بات نہ بنی۔
جب لاکھ کوششوں کے بعد بھی بکروں پر بات نہ بنی تو انہوں نے بلآخر دنبے خرید لیے۔
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔
ویمنز کرکٹر نے بھی مبارک باد د یتے ہوئے کہا کہ خوشی کے موقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھی یاد رکھیں۔