پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کی جانب سے اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن پر اُن کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔
انوشے عباسی کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کر چکی ہیں، جب سے انوشے عباسی نے اپنا وزن کم کیا ہے اُن کی میڈیا انڈسٹری میں پروجیکٹ کی تعداد بھی کافی بڑھ گئی ہے۔
انوشے عباس کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت سادہ اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔
دونوں تصویروں میں سے انوشے عباسی کی جانب سے اپنے مداحوں سے زیادہ اچھی تصویر کے انتخاب کا بھی کہا گیا ہے۔
انوشے عباسی کی ان تصویروں پر انسٹاصارفین کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ معروف اداکارہ حرا مانی بھی انوشے عباسی کی اِن تصویروں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکی ہیں۔
انوشے عباسی کی تصویروں پر حرامانی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہائے میں صدقے،‘ جس کے جواب میں انوشے عباسی نے بھی محبت بھرا کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ جانتی ہیں میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں۔‘