شکر گڑھ کے علاقے رشید پورہ میں بھارتی نایاب نسل کا ہرن گھس آیا۔
انسپکٹر وائلڈ لائف کے مطابق شہریوں نے ہرن پکڑ کر محکمۂ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔
وائلڈ لائف کے انسپکٹر نے بتایا ہے کہ ہرن کا طبی معائنہ کر کے اسے بدوال جنگل میں آزاد کر دیا گیا ہے۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات مفید رہی، پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں۔
وزیرٍ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر عمارتوں پر شبہ بھی ہے تو خالی کرکے دیکھنا چاہیے۔
گلگت بلستان کے شہر چلاس کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں آلودہ پانی پینے کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
ایمل ولی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا تقاضا ہے کہ سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، خیبر پختونخوا کو ان ہی قوتوں نے برباد کیا جو طالبان کی آباد کاری میں ملوث رہیں۔
کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں چالان ہونے پر ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا۔
دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پر ہے، کوکین، ہیروئن، آئس اور ویڈ سمیت بھانت بھانت کی یہ منشیات کہاں اور کن راستوں سے کراچی آتی ہے؟
پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کو 46.73 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق 61 یونٹس کے ملبےکی فروخت کیلیے ریزرو پرائس45.817 ارب روپے رکھی گئی۔
لاہورہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو قمیتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
اجلاس کی صدارت کرنے والے سینیٹر شہادت اعوان نے رولنگ دی اٹارنی جنرل کو طلب کر کے اس معاملے پر پوچھا جائےگا۔