• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100تعلیمی اداروں کے صدور کی ٹرمپ کی پالیسیوں کی مذمت

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی تقریباً 100 یونیورسٹیز، کالجز سمیت تعلیمی اداروں کے صدور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مشترکہ بیان میں مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی اکیڈمک لیڈرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی مداخلت اب امریکی اعلیٰ تعلیم کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تعمیری اصلاحات کے لیے تیار ہیں، حکومت کی جائز نگرانی کی مخالفت نہیں کرتے۔

امریکی اکیڈمک لیڈرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان پر پرنسٹن، براؤن، یونی ورسٹی آف ہوائی، کنیکٹی کٹ کالج اور دیگر یونی ورسٹیز و کالجز کے صدور کے دستخط ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اس مشترکہ بیان پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید