• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عفت عمر نے بھارتی اداکارہ کی موت کی خبر پر ’واؤ‘ کا کمنٹ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

عفت عمر کی ایک پوسٹ پر سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، کسی کی موت کی خبر پر آپ ’واؤ‘کا کمنٹ کیسے کرسکتی ہیں، آپ کو مکافاتِ عمل سے ڈر نہیں لگتا۔

اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ ایک غلطی ہوگئی،کیونکہ میں نے  پوسٹ پر کیپشن نہیں پڑھا تھا اور بس تصویر دیکھ کر ہی ’واؤ واؤ واؤ‘ کمنٹ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ عفت عمر نے بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ سریکھا سکری کی موت کی خبر پر ’واؤ‘ کمنٹ کر کے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ کے اس کمنٹ کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تاہم اب ان کی وضاحتی کمنٹ نے ناقدین کو چُپ کروادیا ہے۔

تازہ ترین