• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کیساتھ تصویر پر عفت عمر ’آنٹی‘ کہے جانے پر سیخ پا

پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے طویل مدت بعد شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی، اداکارہ نے تصویر پر ’آنٹی‘ کہنے والے صارف کو کھری کھری سُنا دیں۔

انہوں نے شوہر عمر کے ہمراہ سیڑھیوں پر تصویر کیلئے پوز دیتے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے 2021 لکھا۔

ایک صارف نے تصویر کے کمنٹ میں اداکارہ کیلئے لکھا کہ وہ لڑکے کی آنٹی لگ رہی ہیں۔

اداکارہ آنٹی کہے جانے پر غصہ ہوگئیں، انہوں نے لکھا کہ ’ آپ جیسے خود دِکھتے ہیں آپ سے کسی اچھی بات کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔‘

عفت عمر سے سخت جواب ملتے ہی صارف بھی اپنی صفائی دینے لگا ، اور لکھا کہ وہ تو بس ان کی عمر پر تبصرہ کررہے تھے، اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ وہ ان تمام اشیا کا استعمال نہیں کرتے جس کااستعمال اداکارہ اپنی لُکس کو بہتر بنانے کیلئے کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بھی جواب میں لکھا کہ ’آپ پر وہ تمام چیزیں بھی اثر نہیں کریں گی۔‘

یاد رہے کہ عفت عمر اپنے بے باک تبصروں اور تیکھے کمنٹس کی وجہ سے اکثر و بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کیا تھا۔

عفت عمر کا بتانا تھا کہ ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔

تازہ ترین