• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چینی کے بیوپاریوں نے چینی 88 روپے 24 پیسے فی کلو بیچنے کا حکومتی فیصلہ ہوا میں اڑا دیا۔

کراچی میں جو چینی 103 روپے کلو تھی، وہ 110 روپے کلو کردی گئی ہے، یعنی حکومتی نرخوں سے 21 روپے 76 پیسے مہنگی کردی گئی۔

ادھر پنڈی میں چینی کا بھاؤ کل اور آج بھی 104 سے 110 روپے کلو رہا جبکہ لاہور، فیصل آباد اور سکھر میں چینی 100 روپے کلو رہی۔

حیدرآباد میں چینی 105 روپے، گوجرانوالہ میں 107 اور ملتان میں چینی 110 روپے فی کلو ہوگئی۔

تازہ ترین