• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائلہ جعفری کے انتقال کی خبر پر یقین کرنا مشکل ہے: عائشہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ اُن کے لیے نائلہ جعفری کے انتقال کی خبر پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔

عائشہ خان نے نائلہ جعفری کی یاد میں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اداکارہ کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں نائلہ جعفری پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود ہیں اور بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

عائشہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اب نائلہ جعفری کی آواز نہیں سُن سکوں اور نہ ہی اُن کی خوبصورت مُسکراہٹ دیکھ سکوں گی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’نائلہ جعفری ایک مضبوط فائٹر تھیں، وہ اپنی بیماری کی جنگ میں بہادری سے لڑیں۔‘

سابقہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ نائلہ جعفری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو، آمین۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ 2016 سے علیل تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

تازہ ترین