• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائلہ جعفری کی موت دل دہلا دینے والا نقصان ہے: عدنان صدیقی

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کی موت دل دہلا دینے والا نقصان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے نائلہ جعفری کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ مُسکرا رہی ہیں۔

عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نائلہ جعفری کا انتقال، ہمارے لیے ایک اور دل دہلا دینے والا نقصان ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’نائلہ جعفری نے ہمیشہ ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی اور ہم صرف اُن کے کام کو نہیں بلکہ اُن کی خوش اخلاقی اور ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’نائلہ جعفری نے تو اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی لوگوں کی ہر ممکن مدد کی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ 2016 سے علیل تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

تازہ ترین