• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کا نائلہ جعفری کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پُرانے دنوں کی حسین یاد شیئر کی ہے، تصویر میں بشریٰ انصاری کے ساتھ اُن کی مرحومہ بہن سنبل شاہد، اداکارہ نائلہ جعفری، روبینہ اشرف سمیت دیگر سینئر اداکارائیں موجود ہیں۔


اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری دوست نائلہ جعفری کو الوداع۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’نائلہ جعفری ایک بہادر فائٹر تھیں، وہ اپنے مرض سے بہت اچھا لڑیں لیکن یہ سب خُدا کی مرضی تھی۔‘

بشریٰ انصاری نے نائلہ جعفری کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری پیاری دوست، ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ 2016 سے علیل تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

تازہ ترین