کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ وندر زون کے آرگنائزر وسیم تابش بلوچ کو 9 جون کو خضدارکے نجی ہسپتال سے گرفتارکرنے کے بعدلاپتہ کیاگیاایک ماہ سے زائد کاعرصہ گزرچکاہے لیکن تاحال اس کی بازیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کوئی کردارادانہیں کیا پرامن اہم سیاسی کارکن کو ماوائے آئین گرفتار کر کے لاپتہ کرنا پرامن سیاسی کارکنوں کیلئے باعث تشویش ہے ترجمان نے کہا کہ آئین کے خلاف لاپتہ کرنا کسی صورت قبول نہیں تابش بلوچ اگرکسی غیرقانونی عمل میں ملوث ہے تواسے عدالت میں پیش کیاجائے آئین اورقانون کے مطابق انہیں سزاء دی جائے ماروائے آئین وقانون کوئی بھی اقدامات قبول نہیں کرینگے اگرانہیں فی الفور رہانہ کیاگیاتوعید کے بعداحتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔