• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی انصاری اور عدنان صدیقی اعظم خان کی حمایت میں بول پڑے

پاکستانی ماڈل و اداکار عدنان انصاری اور اداکار عدنان صدیقی اعظم خان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔

پی ٹی وی اسپورٹس کی جانب سے اعظم خان کے آؤٹ ہونے پر ایک میم شیئر کی گئی تھی جس پر صارفین میم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

اعظم خان کی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’کھاتا ہے مگر لگاتا نہیں۔‘

علی انصاری نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پی ٹی وی اسپورٹس کو مینشن کیا اور لکھا کیا آپ کی ذہنی حالت درست ہے؟ کسی کی توہین کرنے کا لیول اپنے عروج پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ کو خود سے شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ علی انصاری کی بہن مریم انصاری اعظم خان کے بھائی اویس خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں۔

دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی ’باڈی شیمنگ‘ کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے اعظم خان کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس قسم کے کمنٹس ناقابلِ قبول ہیں۔

تازہ ترین