• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے 17 اموات، 1247 نئے کیسز رپورٹ

سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 17 اموات ہوئیں جبکہ اس دوران 1247 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11794 ٹیسٹ میں 1247 مثبت رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا سے 17 اموات سامنے آئیں۔ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد5737 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آج کورونا کے مزید 493 مریض صحتیاب ہوئے، صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 321093 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا کے 31 ہزار 329 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 952 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 64 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے کے 1247 نئے کیسز میں سے 1015 کا تعلق کراچی سے ہے، جہاں ضلع شرقی میں 443، جنوبی 238، وسطی 205، کورنگی 55، ضلع ملیر میں 43 اور غربی میں 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح حیدرآباد 59، ٹھٹھہ 20، سانگھڑ 16، شہید بینظیر آباد اور تھرپارکر میں 16، 16، سکھر میں 15، بدین 14، مٹیاری 10، عمرکوٹ 10، دادو میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نوشہرو فیروز اور سجاول میں 8-8، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان میں 6-6، جامشورو میں دو اور لاڑکانہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

تازہ ترین