• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کی اکبر لیاقت علی خان کی عیادت، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، انسداد بدعنوانی اور اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آج پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

یاد رہے کہ اکبر لیاقت علی خان پیرانہ سالی کے باعث علیل ہیں اور ان کا گردوں کے علاج کی وجہ سے ڈائیلائسز کے ذریعے علاج جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت سندھ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کے بیٹے کی دیکھ بھال اور انھیں سہولت بہم پہنچانے کے لیے ہر ممکنہ اقدام کریگی۔

قومی خبریں سے مزید