• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت سے موازنہ کرنے پر تاپسی پنو برس پڑیں

اداکارہ و پروڈیوسر تاپسی پنو اداکارہ کنگنا رناوت سے موازنہ کرنے والوں پر برس پڑیں۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ انھیں اکثر کنگنا رناوت کی ’سستی کاپی‘ قرار دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ میری مطابقت کی توثیق کرتا ہے۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سوشل میڈیا پر کنگنا کی عدم موجودگی پر انھیں یاد کرتی ہیں تو تاپسی نے جواب دیا نہ انھوں نے انھیں پہلے کبھی یاد کیا، نہ کرتی ہیں اور نہ ہی کرنا چاہیں گی۔

تاپسی نے واضح کیا کہ کنگنا کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کی اپنی زندگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کنگنا رناوت ایک اداکارہ ہیں اور ہماری ساتھی ضرور ہیں، لیکن وہ میری نجی زندگی میں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہیں، میرے پاس ان کے لیے نہ ہی اچھے جذبات ہیں اور نہ ہی برے۔ 

تازہ ترین