• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے باعث میکا سنگھ کی گاڑی خراب، مدد کیلئے سیکڑوں مداح پہنچ گئے

ممبئی میں شدید بارشوں کے دوران گلوکار میکا سنگھ کی گاڑی خراب ہوگئی اور ان کی مدد کے لیے سیکڑوں مداح پہنچ گئے۔ 

فوٹوز اینڈ  ویڈیوز شیئر ایپ انسٹاگرام پر پاپارازی کے اکاؤنٹ سے میکا سنگھ کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکھا سنگھ اپنی گاڑی میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کی گاڑی خراب ہے۔ 

ان کی گاڑی کو پانی سے نکالنے کے سیکڑوں کی تعداد میں مداح پہنچ گئے۔ 

اس شیئر کردہ ویڈیو کے اختتام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکا سنگھ نے مدد کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔



تازہ ترین