• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں پیسوں کی کوئی حیثیت نہیں، سومی علی

سابق بالی ووڈ اداکارہ اور پاکستانی نژاد امریکی ایکٹریس سومی علی کا کہنا ہے کہ ان کے لیے پیسوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ اداکاری چھوڑنے کے بعد کس طرح اپنی مالی مشکلات پر قابو پایا حالانکہ ان کے والد کافی دولت مند تھے۔ 

یاد رہے کہ اداکارہ سومی علی اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے درمیان آٹھ برس تک تعلقات رہے اور اس دوران دونوں کی ڈیٹنگ بھی چلتی رہی۔

سومی علی نے 20 برس سے زائد عرصے قبل اداکاری چھوڑ دی تھی اور اب وہ اپنی این جی او پر ساری توجہ دے رہی ہیں، ان کی یہ این جی او گھریلو تشدد کا شکار ہوکر بچ جانے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح اپنے انسانی کاموں کے لیے مالی معاونت حاصل کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دولت مند خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں، کام مجھے خوش رکھتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک 28 کمروں کے محل میں رہتی تھیں، جس کی پہلی منزل پر ایک اسٹوڈیو تھا۔ ان کے مطابق وہ اکیلی (سنگل) ہیں اور مجھے ہیرے جیسی چمکلنے والی چیزیں متاثر نہیں کرتیں۔

تازہ ترین