• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی کپور نے انسٹاگرام پر والدین کی پرانی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ اداکار بونی کپور اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور نے اپنے انسٹا گرام پر والدین کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جو بظاہر 1990 کے عشرے کی ہے۔

انھوں نے اس تصویر کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ ’ٹھنڈے ترین‘۔ گو کہ انھوں نے کمنٹس تصویر کی حد تک محدود رکھا ہے، لیکن اس پوسٹ کو انکی بڑی بہن جھانوی کپور، کزن شنایا کپور، امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا اور عالیہ کشیاب سمیت کافی لوگوں نے لائیک کیا ہے۔

خوشی نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں ان کے والد بونی کپور نے وائٹ شرٹ پر گرے جیکٹ اور سرخ کیپ پہن رکھی ہے، جبکہ انکی والدہ سری دیوی جو کہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں انھوں نے سیاہ لباس زیب تن کررکھا ہے اور اس پر ایک سفید اور سیاہ دھاری والی شال لپیٹ رکھی ہے، جبکہ سن گلاسز بھی لگارکھا ہے۔


تازہ ترین