• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک نے چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پررہائی کی اپیل منظور کرلی۔ فاضل بنچ نے دانیال خان چمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر ملزم شریف اللہ کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم شریف اللہ پرالزام ہے کہ20جون کو پولیس نے اسے پلوسئی کے قریب زیارت بابا سےگرفتار کیااور اس سے 4کلوگرام چرس برآمد کی۔ ماتحت عدالت سے ضمانت درخواست خارج ہونے پر ملزم نے پشاورہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جو فاضل جسٹس نے دلائل مکمل ہونے پر منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تازہ ترین