• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( وقائع نگار) شہر بھر میں بارش سے موسم کوشگوار ہو گیا جس پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لے لیا تاہم شہر بھر میں نکاسی کی ابتر صورت حال کی وجہ سے بارش کا پانی شہریوں کیلئے زحمت کا باعث بن گیا اور سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا اندرون شہر ،تہکال ،تاج آباد ،بورڈ بازار ،ریلوے پاٹک میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے چلنا محال ہو گیا جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے شہریوں نے اس سلسلے میں ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں نکاسی کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ بارش رحمت کی بجائے شہریوں کیلئے زحمت نہ بنے اور شہر کی خوبصورتی بھی بر قرار رہے ۔
پشاور سے مزید