• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے جھیل کنارے پڑا کچرا اٹھا کر دل جیت لیے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے جھیل کنارے پڑا کچرا اٹھا کر ذمہ دار شہری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو زیرگردش ہے جس میں مرزا محمد آفریدی جھیل کنارے پڑا کچرا اٹھا کر ایک جگہ جمع کررہے ہیں۔

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جھیل سیف الملوک پر سیاحوں کی جانب سے پھینکا گیا کچرا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی اٹھا رہے ہیں۔‘

صارف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ درخواست بھی کی کہ سیاحتی مقامات پر جانے والے مہربانی کریں، جاتے ہوئے اپنا کچرا خود اٹھائیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مرزا محمد آفریدی کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین