• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا اور اوریگن کے جنگلات کی آگ نے شدت اختیارکرلی

امریکی ریاست کیلیفورنیا اور اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیارکرلی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی الپائن کاونٹی میں دوہفتے سے جنگلاتی آگ کے سبب متاثرہ مقامات سے عوام کےمزید انخلا کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

آگ سے200 گھروں کے تباہ ہونے کا خطرہ ہے جبکہ 23ہزار سے زائد ایکٹر پر پھیلی جنگلاتی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکاہے، 8سو کارکنان آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی ریاست اوریگن میں آگ نے شدت اختیارکرلی ہے جبکہ 2ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے۔

اوریگن میں 80مقامات پرآگ بھڑکی ہوئی ہےاور ریاست میں آگ نے 2لاکھ 90 ہزار ایکٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیاہے۔

حکام کا کہناہےکہ اوریگن میں گرمی، تیزہواؤں اور بجلی گرنے کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

تازہ ترین