• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا نیا گانا ’زندگی‘ مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔

پاکستان کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے معروف اداکارہ سارہ خان سے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو نئے گانے کا تحفہ دیا گیا تھا جو کہ اُن کے چاہنے اور سننے والوں کو خوب پسند آ گیا ہے۔

اس خوبصورت گانے کے وائرل ہونے کا اندازہ یوٹیوب پر اس گانے کی بڑھتی ٹرینڈنگ سے لگایا جا سکتا ہے ۔

گانے کی ٹرینڈنگ سے متعلق فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹس اور اسٹوری بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر کا گانا یوٹیوب پر ٹرینڈنگ لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فلک شبیر کا نیا گانا ’زندگی ‘ یو ٹیوب پر اب تک 9 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ یہ گانا یوٹیوب ٹرینڈنگ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جس سے متعلق فلک شبیر کی جانب سے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا گیا ہے ۔

فلک شبیر کا اپنی انسٹا اسٹوری اور پوسٹ پر مداحوں سے کہنا ہے کہ زندگی گانے کو مزید پسند کریں تا کہ یہ ٹاپ ٹرینڈ کے ساتھ یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آ جائے۔

تازہ ترین