وزیر اعظم عمران خان اہل خانہ کے ہمراہ نتھیا گلی چلے گئے، جہاں وہ نمازِ عید کی ادائیگی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اس وقت نتھیا گلی میں ہیں اور یہیں اہلِ خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نتھیا گلی میں وزیر اعظم سے سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
موسم کی خرابی کے پیش نظر وزیراعظم براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے، وزیراعظم عمران خان عید کی تعطلیلات نتھیا گلی میں گزاریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے، وزیر اعظم کے لیے قربانی کے دو جانور نتھیا گلی پہنچا دیے گئے۔
نتھیاگلی میں وزیر اعظم کی قیام گاہ پر نماز عید صبح ساڑھے 7 بجے ہوگی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم 23 جولائی کو نتھیا گلی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔