سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1273 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی کُل تعداد 8 ہزار 103 ہوگئی ہے۔