پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکی کھلاڑی کو شکست دیکر جونئیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا انڈر۔17 کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ان کے کیرئیر کا 26واں انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔
پنسلوانیہ امریکا میں ہونے والی چیمپئن شپ میں حذیفہ ابراہیم کو انڈر۔17ایونٹ کے پہلے میچ میں بائی ملی، لیکن اس کے بعد انہوں نے لگاتار چار میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
فائنل میں حمزہ نے امریکا کے ہولیس رابرٹسن کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔
حذیفہ کی کامیابی کا اسکور دس بارہ، گیارہ چھ، گیارہ نو اور گیارہ سات رہا۔