• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی اولمپکس گیمز میں شرکت کے لیے آج روانگی

پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب اولمپکس گیمز میں شرکت کے لیے آج صبح ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ پاکستان کے چھ ایتھلیٹس پہلے ہی ٹوکیو پہنچ چکے ہیں۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نجمہ پروین جمعرات کو اولمپکس میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے اولمپکس جمعے سے جاپان میں شروع ہو رہے ہیں۔ ایک سال کی تاخیر سے ہونے والے ان گیمز میں 206 ممالک کے11 ہزار سے زائد کھلاڑی 8 اگست تک گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے حصول کے لئے اپنی صلاحیتوں اور مہارت کا ثبوت دیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید