• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹی موٹی غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ رضوان کے ساتھ اگر کسی کی پارٹنرشپ اچھی لگتی تو مختلف رزلٹ ہوتا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ ہم نے کیا غلطیاں کی ہیں، اس پر کام کرنا ہے۔ ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی ہیں جس سے پریشر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کھلانے یا نہ کھلانے سے میچ نہیں ہارے بلکہ چھوٹی موٹی غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے۔ امید ہے ٹیم آگے اچھے نتائج دے گی۔

انگلینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو، ایک سے جیت لی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید