• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عیدالاضحیٰ پر یتیم بچوں سے ملاقات


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالاضحیٰ پر یتیم خانہ ’دارالاحساس‘ اسلام آباد کا دورہ کیا۔

صدر مملکت کے ہمراہ ان کی بیگم ثمینہ عارف علوی بھی تھیں، اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی یتیم بچوں سے عید ملے اور انہیں مبارک باد بھی دی۔

دورے کے دوران صدر مملکت کو دارالاحساس میں بچوں کے لیے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بچوں سے بے پناہ شفقت فرماتے، ہمیں بھی یتیم بچوں اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے جتنی محنت کریں گے، اتنا آگے بڑھیں گے اور ملک ترقی کرے گا، پاکستان کی ترقی کیلئے بچوں کی تعلیم اور صحت ازحد ضروری ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ دارالاحساس میں بچوں کو دی جانے والی توجہ لائق تحسین ہے۔

بچوں سے گفتگو میں ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں نصیحتیں بھی کیں اور کہا کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں، سچ بولیں، محنت کریں اور تعلیم پر توجہ دیں۔

تازہ ترین