• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسکیم 33 میں قربانی کیلئے لایا گیا بھینسا بپھر گيا


کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بپھر گیا اور رسیاں تڑواکر بھاگ نکلا۔ گولیاں مار کر بھینسا کو گرایا گیا۔

بھینسے نے مالک اور قصائی کو آگے لگادیا، جسے پکڑنے کی کوشش میں کئی افراد ناکام ہوگئے۔

بھینسے کی ٹکر سے کئی زخمی ہوئے تو گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچایا۔

کئی گھنٹے کی پکڑم پکڑائی کے بعد شہری ناکام رہے تو بھینسے پر فائرنگ کردی، کئی گولیاں کھانے کے بعد زخمی بھینسا گرا تو قصائی نے چھری پھیر کر ذبح کردیا۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین