• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار و گلوکار حسن حیات خان نے اپنی ننھی بیٹی کے لیے عید کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

حسن حیات خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’پیاری ریاحیات خان، عید ایک خوبصورت چُھٹی ہے۔‘

اداکار نے اپنی بیٹی کو عید کی چُھٹی کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ ’یہ قربانیوں کو تسلیم کرنے، خود کو اللّٰہ کی مرضی کے حوالے کرنے اور اپنے ہم وطن انسانوں کو خوش کرنے کے لیے ہوتی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ کھانے، کپڑے پہننے اور بہت ساری عیدی جمع کرنے کے بارے میں بھی ہے۔‘

حسن حیات نے بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ لوگ کہتے ہیں کہ دنیا ایک خطرناک جگہ ہے لیکن اُن کی ابھی آپ کے جیسے والد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے، وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کے محافظ، سرپرست اور دوست بن کر رہیں گے۔‘

واضح رہے کہ سعدیہ غفار اور حسن حیات کے ہاں رواں ماہ کی 5 تاریخ کو امریکا کے ریور سائیڈ کمیونٹی اسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، سعدیہ غفار اور حسن حیات گزشتہ برس رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین