• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 44 ہزار، فرانس میں 21 ہزار کورونا کیسز رپورٹ

برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 44 ہزار 104 کیسز جبکہ فرانس میں 21 ہزار 539 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، برطانیہ میں اس سے مزید 73 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں ہیلتھ سروس اسٹاف کی تنخواہوں میں 3 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 896 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 55 لاکھ 63 ہزار 6 ہو چکی ہے۔

ادھر فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 554 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 59 لاکھ 11 ہزار 601 رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 28 لاکھ 44 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 41 لاکھ 42 ہزار 737 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 164 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 133 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 53 لاکھ 61 ہزار 586 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین