• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کو 10 سال پہلے سعود شکیل کے بارے میں کیا کہا گیا تھا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے سعود شکیل سے متعلق ماضی کا ایک قصہ بیان کردیا۔

ٹوئٹر پر سعود شکیل نے سابق کپتان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

مبارکباد کے جواب میں سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انہیں آج بھی یاد ہے جب 10  سال پہلے کے سی سی اے کے گراؤنڈ میں انہیں اعظم خان نے سعود شکیل کے بارے میں بتایا تھا کہ یہ پاکستان کا ایک بڑا اسٹار بنے گا۔

سرفراز نے لکھا کہ دس سال پہلے ہی مجھے سعود شکیل کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ’اس بچے کو دیکھ لو یہ پاکستان کی جانب سے کھیلے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ آج یہ ایک بڑا اسٹار بننے کے عمل میں ہے۔سرفراز نے سعود شکیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین