• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ سیاحت کو تاریخی بحران کا سامناہے ، عالمی ادارہ سیاحت

عالمی ادارہ سیاحت کا کہنا ہے کہ شعبہ سیاحت کو تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا سلسلہ اس سال بھی جاری ہے۔

عالمی ادارہ سیاحت کی رپورٹ کے مطابق جنوری اور مئی کے درمیان ، بین الاقوامی سیاحوں کی آمد سال2020میں 2019 کے مقابلے میں 85فیصد کم رہی  ۔

ادارے کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مئی کےمہینے میں تھوڑی سی بہتری کے بعدکورونا وائرس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لگنے والی پابندیوں سے بین الاقوامی سفر کی بحالی پراثر پڑا ، البتہ دنیا کے بیشتر حصوں میںاندرون ملک سیاحتی سفر میں تیزی کا رجحان رہا۔

عالمی ادارہ سیاحت کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال کے پہلے پانچ مہینوں میں دنیا بھر میں صرف 147 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوسکی ہےجوکہ سال 2020 یا 2019کےمقابلے میں 460 ملین کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سیاحوں کی آمدمیں معمولی اضافہ کا رجحان اس وقت سامنے آیا جب دنیا کے کچھ حصوں میں پابندیوں کو کم کرنا شروع کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سیاحت کو کورونا وبا سے جو نقصان اٹھانا پڑا ہے اسے پورا ہونے میں ابھی کافی وقت لگ سکتاہے اور 2023 سے پہلے ایسا ہونامشکل نظر آرہا ہے۔

عالمی ادارہ سیاحت کے ماہرین نے سال 2020کودنیا بھر میں سیاحت کے لیے اب تک کا بدترین سال قرار دیا ہے۔

تازہ ترین