• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس مقابلوں کے لیے خوب تیاری کی ہے، ماحور شہزاد

پاکستان کی معروف بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ مقابلوں کے لیے تیاری خوب کی ہے لیکن ان کا مقابلہ ٹاپ کھلاڑیوں سے ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں ماحور شہزاد بیڈ منٹن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وہ بیڈ منٹن میں پاکستان کی طرف کھیلنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس کے لیے تیاریوں سے متعلق ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری کی ہے لیکن ان کا مقابلہ ٹاپ کھلاڑیوں سے ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی ایتھلیٹس کا شیڈول جاری

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل کیا گیا ہے، وہ 24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ماحور شہزاد گروپ میں دوسرا میچ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے کھیلیں گی، ان کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے اور دوسرا صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

جوڈو میں شاہ حسین شاہ کی پہلی باؤٹ 29 جولائی کو شیڈول ہے۔

جیویلین تھرو میں ارشد ندیم 4 اگست کو پہلے مرحلے کے لیے ایکشن میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں کامیابی کی صورت میں ارشد ندیم سات اگست کو میڈل کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔

دو سو میٹر دوڑ میں شریک نجمہ پروین دو اگست کو پہلی بار ایکشن میں ہوں گی۔

گلفام جوزف 24 جولائی کو دس میٹر ایئرپسٹل شوٹنگ مقابلے کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

خیل اختر اور جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر کے مقابلوں میں یکم اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔

سوئمر حسیب طارق سو میٹر فری اسٹائل کی ہیٹ کے لیے 27 جولائی کو پول میں اتریں گے۔

ہیٹ میں کامیابی کی صورت میں حسیب اگلے روز سیمی فائنل اور پھر 29 جولائی کو فائنل کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

ویٹ لفٹر طلحہ طالب 25 جولائی کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تازہ ترین