شاہراہ قراقرم سوست خنجراب سیکشن بیلائے کے مقام پر بھی بند ہے، مسلسل لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا۔
شاہراہ کی بندش سے سیاح 2 روز سے خنجراب میں پھنسے ہیں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے بعد شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے سے جاری ہے، جبکہ گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔
محکمۂ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گلگت استور روڈ 15 مقامات پر لینڈ سلائیڈئنگ کے باعث بلاک ہوا تھا۔