پیرس(رضا چوہدری) فرانسیسی صدر کے دورہ بھارت سے قبل، 114رافیل طیاروں سمیت تاریخی دفاعی معاہدہ کی تیاریاں ،22ارب ڈالرز مالیت کے معاہدہ میں ایڈوانسڈ سسٹمز اور ڈاسوٹ کی شراکت داری بھی شامل ہے ،بھارت اور فرانس ایک بڑے دفاعی معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں جس کے تحت 114 ڈاسوٹ رافیل (Dassault Rafale) لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ (IAF) کے لیے خریدنے کا امکان ہے۔ یہ مذاکرات خاص طور پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے فروری 2026 کے دورہ بھارت سے پہلے طے ہو گئے ہیں۔