تھائی لینڈ میں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ حادثہ صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں پیش آیا۔ ٹرین تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اوبن رتچاتھانی صوبے کی طرف جا رہی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ٹرین ٹریک پر گرنے والی کرین سے جا ٹکرائی جس کے باعث کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔