پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اقدام کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جاسکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی کی گاڑیوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این او سی لینے والے نئے 170 پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ’گرین انرجی‘ کا فروغ ترجیح ہے۔
چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ صوبہ میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کروائی جائیگی، نئے پیٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کے بغیر کام کی اجازت نہیں ہوگی۔