• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چودھری اور شہباز گل اپنے لیڈر کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں، فیصل کریم

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے 44 حلقوں میں جیالے میدان میں ہیں، فواد چوہدری اور شہباز گل اپنے لیڈر کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل کریم نے کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر کے الوداعی دورے کررہے ہیں، پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں اے ٹی ایم کے سوا کوئی امیدوار نہیں ملا۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ کشمیری نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے، کشمیری بزرگ شہید بھٹو کو نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو نہیں بھول سکتیں۔

قومی خبریں سے مزید