• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ہوٹل میں تنہا قرنطینہ خواتین کیلئے ویمنز گارڈز کی تعیناتی کا فیصلہ

برطانیہ میں ہوٹل میں تنہا قرنطینہ خواتین کیلئے ویمنز گارڈز تعینات کئے جائیں گے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 خواتین کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد حکومت نے یہ اقدامات کیے ہیں۔ 

ویمنز گارڈز کی عدم دستیابی پر دو مرد گارڈز قرنطینہ میں موجود خاتون کا دھیان رکھیں گے۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریڈ ٹریول لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین