• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورونا کیسز کی شرح 23.7 فیصد ریکارڈ

سندھ بھر میں مجموعی طور پر کو رونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 90 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 23.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 13 ہزار 489 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 336 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں 4 ہزار 7 سو 21 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں 1 ہزار 122 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 8 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی،یہاں 260 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 22 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ کی گئی، ان اضلاع میں 7 ہزار 997 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 179 افراد میں کورونا وائرس کے ٹبسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 62 ہزار 182 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 785 ہو گئیں۔

تازہ ترین