• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ دو سال تک مجھے لڑکیوں کی طرح ڈریس اپ کرتی رہیں، چنکی پانڈے

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار چنکی پانڈے نے کہا ہے کہ بچپن میں ان کی والدہ اسنیہلٹا پانڈے ان کی لڑکیوں کی طرح کی ڈریسنگ کیا کرتی تھیں اور میں کانوں میں خوبصورت ایرنگز پہنا کرتا تھا۔ اداکار کا کہنا ہے کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی بیٹی کی خواہش کی تھی لیکن بیٹا پیدا ہوا لہٰذا وہ دو سال تک مجھے لڑکیوں کی طرح ہی ڈریس اپ کرتی رہیں۔چنکی پانڈے جنکی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے انھوں نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے دوران گفتگو اپنی والدہ، اپنے بچپن اور کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی فلموں کے حوالے سے سفر کرتے تو ان کی والدہ ان کے ساتھ جاتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے وہ واحد ہیرو تھے، جن کی والدہ فلمی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ ہوتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر یہ چیز خواتین اداکاراوں کے ساتھ ہوتی ہے، اس وجہ سے میں ماما کے بیٹے کے طور پر جانا جاتا تھا۔ میں خوش ہوں کہ اس طرح میری والدہ نے دنیا دیکھی۔واضح رہے کہ چنکی پانڈے کی والدہ 10 جولائی کو چل بسیں، جسکی وجہ سے وہ خاصے افسردہ ہیں۔

تازہ ترین