• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیورجیا ایڈریانی کو میری گرل فرینڈ کے طور پر نہیں جاننا چاہیے، ارباز خان

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکار ارباز خان ماڈل جیورجیا ایڈریانی کو ارباز کی گرل فرینڈ کہہ کر مخاطب کرنے والوں پر برہم ہوگئے۔بولی وڈ اداکار ارباز خان اداکارہ ملائیکا اروڑا سے طلاق کے بعد اطالوی ماڈل جیورجیا ایڈریانی کو کچھ عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے 2017 میں شادی کے 18 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ طلاق کے بعد ملائیکا اروڑا نے بھی اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔بولی وڈ ببل ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اداکار ارباز خان نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے درمیان ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو جیورجیا ایڈریانی کو ان کے نام کی بجائے انہیں ارباز خان کی گرل فرینڈ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ارباز خان نے کہا کہ جیورجیا ایڈریانی اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں، انہیں ہرگز میری گرل فرینڈ کے طور پر نہیں جاننا چاہیے، یہ بات غلط ہے کہ وہ میرا نام استعمال کر کے مقبولیت حاصل کرنا چاہتی، ہم دونوں مختلف شخصیات ہیں۔ارباز خان نے کہا کہ اگر میری باتیں سن کر بھی وہ عمل نہیں کرتے تو انہیں کوئی نہیں سمجھا سکتا۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ جیورجیا ایڈریانی کون ہیں۔ توجہ حاصل کرنے کے لیے جیورجیا کی تصاویر استعمال نہ کریں۔ لوگوں کو ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے۔

تازہ ترین