• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

جیکب آباد(نامہ نگار) گاؤں جان محمد سرکی میں مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے کے دوران گاؤں والوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار پرویز بنگلانی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں لال بھٹی میں ادا کی گئی جس میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک سمیت پولیس افسران، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہید اہلکار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،دوسری جانب ایس ایچ او رفیق کھیڑو کی مدعیت میں 9خواتین اور 23مردوں سمیت 40سے زائد ملزمان کے خلاف پولیس اہلکار کو شہید کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کو سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس نے گاؤں جان محمد سرکی میں پولیس پکٹ قائم کردی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس نے مفرور ملزم علی گوہر کی موجودگی کی اطلاع پر گاؤں جان محمد سرکی پر چھاپہ مارا تھا تو گاؤں والوں نے پولیس پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پرویز بنگلانی شہید ہوگیا تھا۔

تازہ ترین