• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا کرپٹ افراد پر پابندیاں لگانا خوش آئند، نواز شریف بھی اس قانون کی زد میں آتے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏برطانیہ کی جانب سے” یوکے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم”کے تحت دنیا کے مزید کرپٹ ترین افراد پر پابندیاں عائد کرنا خوش آئند امر ہے،نواز شریف کی جانب سےملک کا پیسہ لوٹ کر لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس بنانا یوکے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم کے دائرہ میں آتا ہے، کارروائی کی جائے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دے رکھی ہیں،سزا سے بچنے کے لیے بھگوڑے کی صورت لندن چھپے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اقوام متحدہ میں ترقی یافتہ ممالک کی قیادت کو مخاطب کیااورکہا کہ غریب ممالک سے پیسہ لوٹ کر وہاں لیجایا جاتا ہےاس پر کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین