• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے تین روزسراوان ہائوس میں شہریوں کا تانتا بندھا رہا

کوئٹہ(پ ر) عید الاضحی کے تینوں روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کیلئے آنے والے شہریوں کا تانتا بندھا رہا ، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ،ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق عید نماز کا اجتماع سراوان ہاؤس کوئٹہ میںہوا جہاں نوابزادہ میر اسدا للہ رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، نوابزادہ میر یادگار رئیسانی، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، نوابزادہ میر ہارون رئیسانی، نوابزادہ میر اسماعیل رئیسانی، نوابزادہ میر عبداللہ رئیسانی ، نوابزادہ میر براہو خان رئیسانی ، سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے نماز عید ادا کی جبکہ عید الاضحی کے تینوں روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کیلئے آنے والے شہریوں کا تانتا بندھا رہا ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقا ت کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ۔ علاوہ ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نےان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید