• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی نے نوتھیہ جدید و قدیم میں عیدالاضحیٰ پر ہزاروں ٹن فضلہ ٹھکانے لگادیا

پشاور(نیوزرپورٹر)ڈبلیوایس ایس پی کے عملہ نےپشاورکے گنجان آباد علاقہ نوتھیہ جدیدوقدیم میں عیدالاضحی کے موقع پر ہزاروں ٹن فضلہ ٹھکانے لگادیا۔ عمائدین علاقہ کے مطابق میونسپل انسپکٹرپرویزخان ٗ سپروائزبابومسیح اوردیگرعملے نے عیدکی خوشیاں عوام کے لئے قربان کرکے قربانی کے جانورں کی آلائشیں اوردیگرفضلے کوبروقت ٹھکانے لگایااور میونسپل نسپکٹرپرویزخان کی نگرانی میں عید کے پہلے دوسرے اورتیسرے روزمسلسل صفائی ستھرائی کاکام جاری رہاجس کے باعث علاقہ بھرمیں کہیں بھی گندگی ٗ آلائشوں اوردیگرفضلے کاکوئی ڈھیرہی نہ بنااوراس طرح علاقہ تعفن سے پاک رہا ۔
تازہ ترین